vosa.tv
Voice of South Asia!

دوران پرواز پائلٹ کی موت پر طیارے کی نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ

0

نیویارک (ویب ڈیسک)سیئٹل سے استنبول جانے والے ایک ترک ایئرلائن کے طیارے نے بدھ کے روز نیو یارک میں ہنگامی لینڈنگ کی  کیونکہ دوران پرواز طیارے کے پائلٹ کی موت واقع ہو گئی تھی ۔جس کے بعد جونئیر عملے نے کسی طرح جے ایف کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ترکش ایئرلائنز کے ترجمان یحییٰ استن نے ایک بیان میں کہا کہ 59 سالہ پائلٹ الیحین پہلوان نے منگل کی رات سیئٹل سے پرواز TK204 کے اڑان بھری۔اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد  پائلٹ کی موت واقع ہو گئی اس دوران ساتھیوں نے پائلٹ کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے جس کے بعد عملے کے اراکین نے ہنگامی لینڈنگ عمل میں لائی۔ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے لیے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اوستن نے کہا کہ پہلوان 2007 سے ترکش ایئر لائنز میں کام کر رہا تھا اور مارچ میں معمول کی صحت کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اس میں کوئی صحت کا مسئلہ نہیں دکھایا گیا جس کی وجہ سے  اسے کام کرنے سے روکا جاتا۔ترجمان نے کہا کہ ترکش ایئر لائنز کے طور پراپنے کپتان کے نقصان کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں اور ان کے سوگوار خاندان، ساتھیوں اور ان کے تمام چاہنے والوں کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.