ریاض میں پوٹھوہاری کمیونٹی کی جانب سے شعر خوانی کی شاندار محفل کا انعقاد
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پوٹھوہاری کمیونٹی کی جانب سے شعر خوانی کی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ تنویر اور راجہ سہیل نے گڑے کی تال اور سازینے کی دھن پر عشق حقیقی اور عشق مجازی کے اشعار سنا کر تقریب کی فضا کو رنگین بنا دیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راجہ رمیض کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں ایسی محفلوں کے انعقاد کا مقصد اپنی مادری زبان کو فروغ دینا اور سعودی عرب میں ہماری نئی نسل کو اس کی طرف راغب کرنا ہے سعودی عرب میں پوٹھوہاری کمیونٹی اپنی ماں بولی زبان سے نوجوان نسل کو ناطہ جوڑے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان راجہ الطاف نے کہا کہ دیار غیر میں ایسی شعر و سخن کی محافل ہماری تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہیں کشمیر اور خطہ پوٹھوار کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو پوٹھوہاری ثقافت سے آگاہی ہوتی رہےتقریب سے ، سید عرفان شاہ ، حاجی خورشید ، شمشیر حیدری ، چوہدری غلام عباس ، اور دیگر نے بھی اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔