vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس کے تاجروں نے ٹرمپ کو انتخابی مہم کے لیے لاکھوں ڈالرز عطیہ کیے

0

ٹرمپ نے پاکستانی تاجروں سے ملاقات کے موقع پر یقین دہانی کرائی کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں مشرق وسطی میں پائیدار امن اور پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

ٹیکساس(نمائندہ خصوصی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  نے ریاست ٹیکساس کا دورہ کیا اور اس موقع پر ممتاز پاکستانی نژاد امریکی تاجر سید جاوید انور اور سعید شیخ سے ملاقات بھی کی ۔ ٹرمپ نے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور پاکستان کے ساتھ موثر تعاون کی یقین دہانی کروادی۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریاست  ٹیکساس کا دورہ کیا۔۔انھوں نے مڈ لینڈ شہر میں منعقدہ سماجی ضیافت کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی جس کے کلیدی میزبانوں میں ان کے دیرینہ دوست پاکستانی نژاد امریکی تاجر سید جاوید انور بھی شامل تھے۔ تقریب میں شریک متمول تاجروں اور مقتدر شخصیات نے انتخابی ڈونیشن کی مد میں لاکھوں ڈالرز کے عطیات دئیے۔سید جاوید انور کی جانب سے بھی خطیر رقم کاچیک دیا گیا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ ٹیکساس کے دوران ہیوسٹن شہر کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک بڑی سماجی ضیافت میں بھی شرکت کی۔اس اعلی سطحی سماجی ضیافت میں پاکستانی برادری سے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ  نے بھی شرکت کی  اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام اور پاک امریکہ تعلقات کے استحکام پر بات چیت کی ۔اس دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام اور پاکستان کے ساتھ موثر تعاون کیلے سنجیدہ کوششیں کریں گے  ۔اس موقع پر سعید شیخ نے 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انہیں لائف ٹائم اچییومینٹ ایوارڈ دئیے جانے پر سابق صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.