vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں مساج پارلر کی آڑ میں چلنے والا فحاشی کا اڈہ نیویارک پولیس نے بند کرادیا

0

پولیس کارروائی کے دوران اڈے پر کام کرنے والی خواتین فرار،پولیس نےایک خاتون اور شخص کو حراست میں لے لیا

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں اسٹور کم اور فحاشی کے اڈے زیادہ کھل چکے ہیں جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔پولیس  سمیت دیگر حکام کو درخواستیں بھی دے چکے ہیں۔ایسا ہی کچھ روز ویلٹ ایونیو پر ہوا جب نیویارک پولیس کی بھاری نفری ایک مساج پارلر میں داخل ہوئی تو پولیس کو معلوم ہوا کہ مساج پارلر کی جگہ فحاشی کا اڈہ چل رہا ہے ۔جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےپارلر میں موجود ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لیا جبکہ دیگر خواتین پولیس کارروائی سے قبل ہی فرار ہو گئیں تھیں۔اس حوالے سے نیویارک پولیس کے چیف آف پٹرول جان چیل نے کہا کہ   دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کاروبار ایک کھانے پینے کی جگہ کے طور پر رجسٹرڈ تھا لیکن یہ بظاہر ایک غیر قانونی مساج پارلر اور اڈے کے طور پر کام کر رہا تھا۔اسکول کے قریب ہی قائم تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چھ مہینوں میں صرف روزویلٹ ایونیو پر تقریباً 15 کاروبار بند کر دیے ہیں لیکن یہ ایک مشکل جنگ ہے کیونکہ ایک بار جب وہ بند ہو جاتے ہیں تو وہ دوبارہ بحال ہو جاتے ہیں۔عمارتوں کا محکمہ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ پولیس پارلر کو بند کرنا چاہتی ہے۔تاہم روزویلٹ ایونیو سے بہت بڑا علاقہ ہے اور پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ پارلر کہاں سے آ رہے ہیں وہ یہاں کیسے پہنچ رہے ہیں  اور وہ اس میں کس طرح سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.