نیویارک: پین اسٹیشن پر ٹرین پٹری سے اترگئی، تمام مسافر محفوظ
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے پین اسٹیشن پر ایک ٹرین جزوی طور پر پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نیویارک سٹی کے پین اسٹیشن پر متاثرہ ٹرین دوپہر 2 بجے اسٹیشن سے روانہ ہو رہی تھی، جب اچانک ایک سیٹ کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے وقت ٹرین کا کچھ حصہ پلیٹ فارم پر موجود تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اترنے کا موقع مل گیا۔ واقعے میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ ٹرین کی انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو شہر سے باہر جانے کے لیے دوسری ٹرینوں میں سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ این جے ٹرانزٹ کے مطابق، پین اسٹیشن سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں اس حادثے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ لیکن اب ٹرین معمول کے مطابق اپنے سفر کی جانب گامزن ہیں۔