vosa.tv
Voice of South Asia!

یونکرز سے جلے ہوئے انسانی اعضاء ملنے والے کیس کا ڈراپ سین،خاتون گرفتار

0

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے شخص کے کیس میں خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔خاتون18سالہ رونی ہیرس نے ساتھی عادل کے ساتھ ملکر 46سالہ شخص کو اپارٹمنٹ میں قتل کیا۔جس کے بعد لاش کے تیزدار آلے سے ٹکڑے کردئیے اور پھر یونکرز میں انسانی اعضاء کے ٹکرے پھینک کر آگ لگادی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ رونی ہیرس کو قتل، کنٹرول شدہ مادہ کے مجرمانہ قبضے اور انسانی لاش کو چھپانے سمیت دیگر الزامات کا سامنا ہے۔پولیس کو ے 5 اگست کو یونکرز میں ایک شاپنگ کارٹ میں جسم کے اعضاء جلے ہوئے ملے تھے۔باقی اعضاء برونکس کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئے۔اپارٹمنٹ کے  فریزر  سے ٹانگیں اور بلیچ والے ں ہاتھ ملے تھے۔مقتول کی شناخت 46 سالہ لوٹالو ہینڈرسن کے نام سے ہوئی تھی ۔پولیس نے پہلے 40 سالہ محمد عادل کو گرفتار کرکے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا تھا اب خاتون کو پیش کریں گئے جبکہ عادل کی 19 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیشی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.