نیو جرسی میں بزرگ خاتون پر بے رحمانہ تشدد میں ملوث شخص گرفتار
نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے اینگل ووڈ سے بے گھر شخص کو بزرگ خاتون پر بےرحمانہ تشدد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم نے61سالہ خاتون کو نرسنگ ہوم جاتے ہوئے روکا اور حملہ کردیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون کا سر پھٹ گیا،دانت ٹوٹ گئے،چہرے پر زخم آئے ،انگلی ٹوٹ گئی اور دیگر اعضاء زخمی ہوئے۔واقعہ کے فورا بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔واقعہ فاریسٹ اور اوورپیک ایوینیو کے چوراہے پر ہوا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ننگے پاؤں آدمی کمرشل علاقے میں گھوم رہا ہے۔ مشتبہ شخص کے ہاتھوں، گھٹنوں اور پاؤں پر زخم تھے۔ملزم31 سالہ کیمرلے میکانٹوش سابق اینگل ووڈ کا رہائشی تھا لیکن اب بے گھر ہے۔اسے حراست میں لے کر برگن کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا۔