vosa.tv
Voice of South Asia!

شہد کی مکھیوں کے  حملے سے مرد اور خاتون ہسپتال منتقل

0

 ٹیکساس(ویب ڈیسک)ٹیکساس کے علاقے نارتھ رچلینڈ ہلز پر شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے مرد اور خاتون پر حملہ کردیا جس سے مرد اور خاتون بری طرح متاثر ہوئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعہ نارتھ رچلینڈ ہلز ڈیوس بلیوارڈ کے قریب کراس ڈرائیو پر ہوا ۔واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے مرد اور  عورت کو ہسپتال پہنچانے میں فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد کی ۔نارتھ رچلینڈ ہلز فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  شخص کی حالت تشویشناک ہے۔اس علاقے میں شہد کی مکھیوں کے متعدد چھتے پائے جاتے ہیں اور لوگ کاروبار کرتے ہیں  اوراس بات کو یقینی بنایا جا تا ہے کہ مکھیاں کسی دوسرے کو ڈنک نہ مارے۔افسوس کے ایسا نہیں ہوا اور دو افراد مکھیوں کے ڈنک لگنے سے متاثر ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.