پاکستانی سفارت خانے کا سعودی عرب کے قومی دن پر مملکت کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سفارتی افسران نے عربی زبان میں یوم الوطنی کی مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے مملکت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سفارت خانہ پاکستان سے جاری پیغام میں سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے عربی زبان میں سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مراسم کا ذکر کیا ہے اور اسکے ساتھ ہی سعودی عرب کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے سفیر پاکستان احمد فاروق نے عربی زبان میں پیغام دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا اعادہ بھی کیا ہے