vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستانی کمیونٹی کی سعودی بھائیوں کو  مبارکباد

0

سعودی عرب (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے بھی سعودی بھائیوں سے اظہار یکجہتی و محبت کے لیے سب نے ملکر  کیک کاٹ کر سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی۔تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ ،چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر اور دیگر نے کہا کے ہم سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں سعودی قیادت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے سعودی عرب میں مقیم ہیں پاکستانی ہر سال یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں اور ہم سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں  تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک کاٹا اور پاک سعودی زندہ باد کے نعرے لگائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.