کوئنز سے تعاقب کا شروع ہونے والا سلسلہ لانگ آئی لینڈ میں فائرنگ پر ختم ہوا
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز سے پولیس نے مشکوک کار کا تعاقب کرنا شروع کیا جو لانگ آئی لینڈ پر جاکر رکا کیونکہ پولیس نے فائرنگ کرکے مشتبہ شخص کو مار دیا اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے نگرانی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایک کار ہکس وِل روڈ اور سن رائز ہائی وے کے قریب ٹکرا گئی تھی جب پولیس تعاقب کررہی تھی ۔ناساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ افسران نے فرد کو کار سے باہر نکالنے کی کوشش کی اس دوران گولی چل گئی اور وہ شخص مارا گیا ۔رائڈر نے کہا کہ ناساؤ کاؤنٹی کے پانچ پولیس افسران اور دو نیویارک پولیس کے افسران اور ایک شہری زخمی ہوئے ۔جن کا علاج جاری ہے۔