vosa.tv
Voice of South Asia!

وفاقی ایجنسی نے تھامس ڈونلون سے20سالہ ریکارڈ برآمد کرکے قبضے میں لیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)وفاقی ایجنٹس نے نیو یارک پولیس کے نئے عبوری کمشنر تھامس ڈونلوں کے گھر پر چھاپہ مارا اور متعدد مواد قبضے میں لے لیا۔ اس واقعہ کا نیویارک پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن تھامس ڈونلون نے 20سالہ قبل سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران ریکارڈ اپنی تحویل میں لیا تھا جو کہ وفاقی ایجنسی نے قبضے میں لے لیا۔یہ ریکارڈ تھامس نے اپنے پاس تب رکھا جب وہ خفیہ ادارے کے لیے کام کرتے تھے۔وفاقی تفتیش کار اس بات کی تحقیق کر رہے تھے کہ آیا ڈونلوں نے اپنی ملازمت کے دوران کوئی بھی خفیہ دستاویزات یا حساس مواد غیر مناسب طریقے سے اپنے گھر میں محفوظ کیا یا نہیں۔اس حوالے ایف بی آئی کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ڈونلون نے ایف بی آئی کے ساتھ کئی دہائیاں کام کیا ہے ۔جہاں پر انہوں نے دہشت گردی کے معاملات پر کام کیا جس میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 1993 کے بم دھماکے، 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر ہونے والے بم دھماکوں اور 2000 میں امریکی بحریہ کے ایک ڈسٹرائر پر حملے کی تحقیقات شامل ہیں۔تقریباً 20 سال پہلے وہ نیویارک میں ایف بی آئی کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ عہدیدار تھے۔ ڈونلون نے پرائیویٹ سیکٹر سیکیورٹی انڈسٹری میں جانے سے پہلے نیویارک اسٹیٹ کے دفتر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی قیادت بھی کی۔مئیر ایڈمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام ٹیم کے اراکین کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیش میں مکمل تعاون کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.