اسرائیل افواج کے بیروت میں تازہ حملے
بیروت : اسرائیل فوج کے ترجمان نے کہا کہ جمعہ کے روز بیروت میں ٹارگٹڈ سٹرائیک شروع کی ہے جس میں حزب اللہ اور دشمنوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف متعدد راکٹ فائر ہوئے جنہیں ہوا میں ہی اڑا دیا گیا ۔اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا کہ جمعہ کی دوپہر تک اسرائیل کی طرف تقریباً 120 راکٹ فائر کیے گئے۔ فوج نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان کے اندر حزب اللہ کے 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔