vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کی توجہ عالمی رہنماؤں کی حفاظت پر مرکوز

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کی توجہ اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے آنے والے130سے زائد عالمی رہنماؤں کی حفاظت پر مرکوز ہے نیویارک پولیس کی کوشش ہے کہ مشتبہ ڈرون کو کنٹرول کرنے کا قانونی اختیار حاصل کیا جاسکے۔ یہ بات نیویارک پولیس کے ایگزیکٹو افسران نے  جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے میڈیا کو آگاہ کیا ۔افسران کا کہنا تھا کہ  اگلے ہفتے اقوام متحدہ کے اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما شرکت کررہے ہیں ہماری توجہ ان کی حفاظت پر مرکوز ہے اس حوالے سے سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور جمعہ کے روز افسران واہلکاروں نے سیکورٹی ریہرسل بھی کی ہے۔سب سے اہم مشتبہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے ۔پولیس کی اضافی نفری اقوام متحدہ کی عمارت کے اردگرد تعینات کردی گئی ہے ۔افسران کا کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ کے ڈرونز نیویارک کی سیکورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہیں ان ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لیے قانونی اختیار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور لابنگ جاری ہے تاکہ آلات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔افسران  کا خیال  ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پڑ سکتے ہیں  اورمنصوبہ ساز شہر کی سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔افسران کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی افسران سے لے کر اہلکار تک چوکس ہیں اور ممکنہ  مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے حکمت عملی تیار کرلی ہے کسی کو اقوام متحدہ کی عمارت کے اردگرد آنے کی اجازت نہیں ہوگی اس حوالے سے اگلے ہفتے سڑکیں گلیاں سیکورٹی خدشات کی بناء پر بند کردی جائیں گی ۔افسران نے بتایا کہ مین ہٹن کا فرسٹ ایونیو کل ہفتے کو بند ہو گا  سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ہمارے شہر میں نفرت کی گنجائش نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.