vosa.tv
Voice of South Asia!

15سال تک منصوبہ بندی کے تحت اسرائیل نےلبنان ٹارگٹ مکمل کیا،امریکی انٹیلی جنس

0

 پھٹنے والے پیجرز کی تیاری میں اسرائیل کا ہاتھ ہے،آپریشن کا نام سپلائی چین انڈکشن تھا

واشنگٹن:اس ہفتے حزب اللہ کے رہنماؤںاور اہلکاروں  پر پھٹنے والے پیجرز کی تیاری میں اسرائیل کا ہاتھ تھا۔ اس قسم کے "سپلائی چین انڈکشن آپریشن کی کم از کم 15 سال سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ایک امریکی نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے خبر نشر کی ہے ۔انٹیلی جنس ذرائع سے چلنے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے طویل عرصے سے اس حربے کو استعمال کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ بے گناہوں کے لیے خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔حملے کی منصوبہ بندی میں شیل کمپنیاں بھی شامل تھیں، جن میں اسرائیلی انٹیلی جنس افسران  شریک تھے ۔انہوں نے پیجرز تیار کیے تھے ۔کمپنی میں کام کرنے والوں کو یہ معلوم نہیں تھا وہ اصل میں کونساکام کر رہے ہیں۔اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ مینوفیکچرنگ میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔پیجرز میں ایک سے دو اونس دھماکہ خیز مواد اور دھماکے کو روکنے کے لیے ایک ریموٹ ٹرگر سوئچ نصب کیے گئے تھے ۔دوسری جانب حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا کہ گروپ کی اعلیٰ قیادت کے پاس پرانے پیجرز تھے، حملے میں استعمال ہونے والے نئے نہیں تھے جو مبینہ طور پر پچھلے چھ ماہ میں بھیجے گئے تھے۔ گروپ نے دھماکوں کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نصراللہ نے کہا کہ "تمام پیجرز تقسیم نہیں کیے گئے تھے اور ان میں سے کچھ کو بند کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.