پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ نیویارک شیڈول
اسلام آباد:اکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے نیویارک جائیں گے جس میں ان کے ہمراہ امور خارجہ کے مشیر طارق فاطمی اور کابینہ کے دیگر اراکین شامل ہوں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاروزیر اعظم سے ایک دن پہلے 22 ستمبر کو کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک پہنچیں گے۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 23 ستمبر 2024 کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سفر کریں گے اور ان کے ساتھ مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور کابینہ کے کئی اراکین بھی ہوں گے۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے وزیر اعظم سے ایک دن قبل 22 ستمبر کو کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک پہنچنے کی توقع ہے۔وفاقی وزراء میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف، منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال، اور مشیر طارق فاطمی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔24 ستمبر 2024 کے شیڈول کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے استقبالیہ میں شریک ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف مالدیپ کے صدر جناب محمد معیزو ، فلسطین کے صدر محمود عباس، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نمائندہ جناب محمد یونس ،ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پہزیشکیان، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے نمائندگان کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے سربراہانِ وفود کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔27 ستمبر 2024 بروز جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔