کرپشن کیس میں فائر ڈیپارٹمنٹ نیویارک کے2ریٹائرڈ سربراہ گرفتار
ریٹائرڈ سربراہوں نے انسپکشن کو تیز کرنے کے بدلے میں1لاکھ90ہزار ڈالرز رشوت وصول کی تھی
نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے نیویارک کے علاقوں مین ہٹن اور اسٹیٹن آئی لینڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے فائر ڈیپارٹمنٹ نیویارک کے دو ریٹائرڈ سربراہان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایف بی آئی نےپیر کی صبح اسٹیٹن آئی لینڈ میں ریٹائرڈ چیف برائن کورڈاسکو کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا جبکہ مین ہٹن میں رہائش پذیر ریٹائرڈ چیف انتھونی ساکاوینو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے رواں سال کے شروع میں ان کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی تھی۔ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف انویسٹی گیشن نے ایف ڈی این وئے کے کوارٹر کی بھی تلاشی لی۔معلوم ہوا ہے کہ تفتیش اس بات پر مرکوز ہے کہ سربراہان نے عمارت کے معائنے کو تیز کرنے میں مدد کے لیے رقم لی تھی اور ملزمان نیویارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ میں اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے دوران اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا۔پیر کو مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں فرد جرم ختم کر دی گئی۔ملزمان پر مختلف نوعیت کے الزامات ہیں جن میں ایک الزام یہ بھی ہے کہ ملزمان نےتعمیراتی منصوبوں میں رقم حاصل کرنے کا بھی الزام ہے ۔