vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں الاحسان اکیڈمی کی طالبہ نے اسکول وین کا شیشہ توڑ کر جان بچائی

0

برونکس اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے10سالہ بچی گرکر جاں بحق

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں الاحسان اکیڈمی کی اسکول وین میں بند طالبہ نے حاضر دماغ سے کام لیتے ہوئے وین کا شیشہ توڑ کر جان بچانے میں کامیاب ہوئی۔ہوا کچھ اس طرح کے الاحسان اکیڈمی کی اسکول وین ڈرائیورچھٹی کے بعد بچیوں کو گھر چھوڑ رہا تھا کہ اس دوران ایک5سالہ بچی وین کی سیٹ پر سو گئی ۔ڈرائیور نے دیکھا کہ وین میں کوئی بچی موجود نہیں ہے اور وہ وین بند کرکے چلا گیا جبکہ اس نے وین کو ٹھیک طریقے سے چیک نہیں کیا تھا ۔اس دوران بچی  سو کر اٹھی اور دیکھا کہ وین بند ہے تو اس نے اپنے جوتے اتارے  اور جوتے کے نچلے حصے کی مدد سے شیشہ توڑ کر باہر نکلی ۔اس دوران ایک اجنبی گزر رہا تھا تو بچی نے اجنبی سے کہا کہ مجھے پاپا کو فون کرنا ہے ۔اجنبی نے فورا فون ملایا تو بچی کا والد موقع پر پہنچ گیا ۔بچی کے والد مہتاب نے اسکول وین کے ڈرائیور پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ میری بچی کو کچھ ہوجاتا تو اس کا ذمہ دار کون کوتا۔اکیڈمی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی جبکہ بچی کے والد نے اکیڈمی کے خلاف کیس داخل کرنے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کررہا ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس  میں اپارٹمنٹ  کی کھڑکی سے10سالہ بچی نیچے گر گئی ۔جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن بچی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی ۔واقعہ جنوبی بلیو وارڈ اور ای182اسٹریٹ پر واقع اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔پولیس کا خیال ہے کہ لڑکی چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ سے یا چھت سے  صحن میں گری ۔لڑکی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن اسے ڈھونڈنے گئی اور اسے عمارت کے صحن میں پڑا پایا جب اسے چیک کیا تو وہ زندہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے اہلخانہ نے دیکھا کہ لڑکی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو اسے سینٹ برناباس ہسپتال لے  گئے جہاں پر حرکت قلب بند ہونے سے بچی  انتقال کر گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.