vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاست نیویارک سینیٹر جیسیکا راموس نے مئیر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کی سینیٹر جیسیکا راموس نے جمعہ کی صبح باضابطہ طور پر نیویارک شہر میئر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔وہ نیویارک مئیر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ راموس نے موجودہ میئر  کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا راموس نے بیان جاری کیا اور کہا کہ ایڈورد کبان  نیویارک پولیس کے کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے لاطینی تھے۔ راموس نے ایڈمز کی صلاحیت پر سوال اٹھایا کہا کہ آپ کو کبھی یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ میں کس کے لیے کام کر رہی ہوں یا کون مجھے ادائیگی کر رہا ہے۔ہمیں اس اعتماد کو سٹی ہال میں واپس لانے کی ضرورت ہے۔39 سالہ راموس کوئنز سے ریاستی سینیٹر ہیں۔ ان کے دو بیٹے سرکاری اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے والدین کا تعلق کولمبیا سے ہے۔ وہ ایڈمز کو چیلنج کرنے والی چوتھی ڈیموکریٹ ہیں۔اس سے قبل ایڈمز کو کمپٹرولر بریڈ لینڈر، سابق کمپٹرولر سکاٹ سٹرنگر اور ریاستی سین زیلنور میری نے چیلنج کیا تھا۔ان سب کا شمار ترقی پسند میں ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.