ٹام ڈونلون نیویارک پولیس کمشنر کا عبوری عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار
نیویارک (ویب ڈیسک )ٹام ڈونلون نیویارک پولیس کمشنر کا عبوری عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ آج جمعہ کو ایڈورڈ کبان کا استعفیٰ نافذ العمل ہوگا۔کبان آج بطور کمشنر آخری دن نیویارک پولیس میں گزار رہے ہیں۔مئیر نے ایف بی آئی کے ایک ریٹائرڈ اہلکار ٹام ڈونلون کو عبوری کمشنر نامزد کیا ۔ایڈورڈ کبان نے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے30سال تک نیویارک پولیس میں فرائض سرانجام دئیے ۔کبان نے شہر کے اعلیٰ پولیس افسر کے طور پر 14 ماہ خدمات انجام دیں۔ انہیں گزشتہ سال جولائی میں دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔کبان نے عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے ہسپانوی کے طور پر تاریخ رقم کی جبکہ کبان کو ون پولیس پلازہ کی 14ویں منزل تک پہنچنے میں 30 سال لگے اور اب ان کا کیریئر ختم ہو گیا۔برونکس کے رہنے والے ڈونلون نے ایف بی آئی کے ساتھ 30 سال کام کیا اور نیو یارک اسٹیٹ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ تھے۔