بروکلین: "گریزلی کافی اینڈ ٹی ہاؤس” کی نئی برانچ کا افتتاح
اب ہوں گے نیویارک میں بھی پاکستانی کڑک چائے کےچرچے۔بروکلین کے علاقے بیتھ ایونیو میں معروف "گریزلی کافی اینڈ ٹی ہاؤس” کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔
صبح ہو۔ یا شام۔۔ اگر مزید ار سی چائے مل جائے تو یوں سمجھیں ساری تھکان دور ہوگئی۔۔ بروکلین میں بیتھ ایونیو پر پاکستانی نوجوانوں نے گریزلی کافی اینڈ ٹی ہاوس کھول لیا ہے ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سےکیا گیا۔۔ افتتاحی تقریب میں پیر سید ثقلین شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔گریزلی کافی اینڈ ٹی ہاؤس کے اونرعرفان کڑیاں والا نے ا پنی والدہ کے ہاتھ سے فیتہ کٹواکر کر نئی فرنچائز کا افتتاح کیا۔ یہاں کے مینیو میں دودھ پتی، کڑک چائے ، خالص گڑ والی چائے اور اسپیشل کافی تو ہے ہی۔۔۔ لیکن ہلکی ہلکی بھوک مٹانے کے لیے انڈے والا برگر، پانی پوری، چکن پف پیسٹری، چکن پراٹھا رول، سموسہ، فرائز،دیسی آملیٹ اور روایتی ذائقوں سےبھرپور کئی اشیا شامل ہیں۔گریزلی کافی اینڈ ٹی ہاؤس کے اونر مہرعرفان کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے کہ اپنی کمیونٹی کو بہترین روایتی ذائقے فراہم کریں ۔کمیونٹی کہتی ہے کہ پردیس میں رہ کر دیس کی یادوں میں روایتی ذائقہ ہمیشہ یاد رہتا ہے اور امید ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے گریزلی کافی اینڈ ٹی ہاؤس یقیناً ایک اچھا انتخاب ہوگا۔پھر جس کاروبار کا آ غاز ماں کے ہاتھو ں کرایا گیا ہو وہاں ذائقہ بھی ملے گا اور اپنائیت بھی۔ افتتاحی تقریب میں کمیونٹی کے معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مہمانوں کی روایتی کھانوں اور مٹھائی سے تواضع کی گئی اس موقع پر کاروبار میں برکت اور کامیابی کے لیے دعا دعا بھی کرائی گئی ۔