اوہائیو کے 45 سالہ ایلڈر زاربویل نے بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم کے لیے تقریباً 3.4 ملین ڈالر کی غیرقانونی ہیلتھ کیئر فراڈ رقم کی منی لانڈرنگ کا جرم قبول کرلیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق زاربویل نے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کی رقم منتقل اور نکلوائی۔ یہ رقم ایک بڑے بین الاقوامی ہیلتھ کیئر فراڈ کا حصہ تھی، جس میں میڈی کیئر اور نجی ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔حکام کے مطابق تنظیم نے میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے اربوں ڈالر کے جعلی دعوے جمع کرائے اور حاصل ہونے والی رقم کو مختلف بینکوں اور بیرون ملک شیل کمپنیوں تک منتقل کیا۔آپریشن گولڈ رش کے تحت اب تک 35 افراد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، جبکہ زاربویل اس کیس میں سزا پانے والے 16ویں شخص ہیں۔زاربویل نے منی لانڈرنگ کے ایک الزام میں جرم قبول کیا ہے اور انہیں 16 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ انہیں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔