vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان ڈے پریڈ نیویارک 23 اگست کو منعقد ہوگی، بلال سعید پرفارم کریں

0

نیویارک: پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پریڈ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے عہدیداران اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کا یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان ڈے پریڈ کے انتظامات، پروگرام اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیویارک میں ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ کو شایانِ شان انداز میں منعقد کیا جائے گا اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

پریڈ کمیٹی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان ڈے پریڈ میں بھرپور شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔ پاکستان ڈے پریڈ اتوار، 23 اگست 2026 کو نیویارک سٹی میں منعقد ہوگی۔ شرکا کے لیے صبح 11 بجے ناشتہ رکھا گیا ہے، جبکہ پریڈ کا آغاز دوپہر 12 بجے ہوگا۔ پریڈ 38 ویں سٹریٹ اور میڈیسن ایونیو، نیویارک سٹی سے شروع ہوگی۔

منتظمین کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فنکار بلال سعید سمیت دیگر چوٹی کے فنکار بھی خصوصی شرکت کریں گے اور اپنی یادگار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

پریڈ کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر حق، پریذیڈنٹ منیر لودھی، جنرل سیکرٹری مرزا خاور بیگ، کو چئیرمین مظفر بھٹہ، وائس پریذیڈنٹ احمد جان، کنوینئر منظور الحسن اور فنانس سیکرٹری اسد چوہدری شامل ہیں۔

بورڈ آف ٹرسٹیز میں ڈاکٹر حق، احمد جان، منظور الحسن، مرزا خاور بیگ، اسد چوہدری، مظفر بھٹہ، عامر شہزاد، راجہ رزاق، آصف بیگ، اشرف چوہدری، علی لودراں، محمد طاہر سندھو، تنویر چوہدری اور عدیل گوندل شامل ہیں۔

پریڈ کمیٹی کے ارکان نے پاکستانی کمیونٹی، نوجوانوں، خاندانوں اور مختلف شعبہ ہائے  سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کریں اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور اظہار کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.