نیوجرسی پولیس خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے سرگرم
نیو جرسی (ویب ڈیسک) نیوجرسی میں رائل اوکس اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے خواتین کو ہراساں کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ہوا کچھ اس طرح ملزم خواتین کے سامنے برہنہ حالت میں آگیا تھا اور اس کا طرز عمل بھی ٹھیک نہیں تھا۔متعدد خواتین برہنہ شخص کو دیکھ کر چلی گئیں اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے کم از کم 6سے زائد خواتین کے سامنے برہنہ حالت میں آیا ۔پولیس کا کہنا ہے وہ فکر مند ہیں کہ کہیں ملزم کسی کو نقصان نہ پہنچائے لہذا جلد ہی گرفتاری عمل میں آجائے گی۔پولیس کا کہنا ہے اس سے قبل بھی واقعات ایسے شخص کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں لیکن وہ رات کے وقت غلط حرکت کرتا تھا لیکن اب اس نے دن کی روشنی میں خواتین کو ہراساں کیا ہے ۔حکام کا خیال ہے کہ ایسے دیگر واقعات بھی ہو سکتے ہیں جن کی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔تمام واقعات ہینڈرسن روڈ پر روٹ 1 اور بلیک ہارس لین کے درمیان پیش آئے ہیں۔پولیس نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں جیسے ہی ایسے شخص کو دیکھیں تو پولیس کو اطلاع دیں ۔