برونکس ہائی اسکول کے باہر4طالب علم چاقو کے وار سے زخمی
محکمہ تعلیم کا ملازم بچے کا دبانے پر گرفتار
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں ہائی سکول کے حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے لڑکی اور تین لڑکوں کو زخمی کردیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔واقعہ ہربرٹ ایچ لیہمن ہائی اسکول کے باہر پیش آیا۔حملے میں 15 سالہ لڑکی کا ہاتھ زخمی ہوا،16 سالہ لڑکے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا،17 سالہ لڑکے کے دائیں کندھے میں جبکہ ایک اور 17 سالہ لڑکے کو کاٹ دیا گیا۔ حکام کے مطابق چاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی گئی ہے ۔پولیس واقعہ کی مزید جانچ پڑتال کررہی ہے۔مزید براں پولیس نے نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے ایک ملازم کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 46 سالہ انتھونی وِکس کے نام سے ظاہر کی ہے۔ملزم پر مین ہٹن کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں بچے کا گلا دبانے کا الزام ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔