vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کے اعزاز میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

0

ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مجلسِ پاکستان کے زیراہتمام معروف ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کے اعزاز میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعرائے فکروفن اور شائقینِ شعر کی بڑی تعداد شریک تھی۔سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں صدر مجلسِ پاکستان رانا عبدالرؤف کی زیرِ صدارت منعقدہ محفلِ مشاعرہ میں اویس قاسم، قاضی اسحاق میمن، امین تاجر، رانا عبدالرؤف سمیت دیگر مقررین نے ڈاکٹر ریاض چوہدری کو ان کی ادبی خدمات کے سلسلے میں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ریاض چوہدری پاکستانی کمیونٹی کی پہچان ہیں جبکہ ان کا شمار سنیئر اور ہردلعزیز شخصیات میں ہوتا ہے اور حلقہء فکروفن کے ذریعے ان کی بے مثال ادبی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس موقع پر رانا عمر فاروق نے نظامت کے فرائض بخوبی ادا کئے جبکہ وقار نسیم وامق، طیب رضا، کامران حسانی، ظفر اقبال، قلب عباس سمیت دیگر شعرائے فکروفن نے ڈاکٹر ریاض چوہدری کو منظوم خراج تحسین سمیت اپنا نمائندہ کلام پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا، ڈاکٹر ریاض چوہدری نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب ان کے لئے باعثِ اعزاز ہے اور  وہ اپنی ادبی خدمات جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.