vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن ڈی سی میں چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد پولیس گشت میں اضافہ

0

واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی کے مختلف علاقوں میں چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات رونما ہوئے ۔جس کے بعد سے پولیس نے گشت میں اضافہ کردیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر5ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ابھی جامع تحقیقات چل رہی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے سٹی سینٹر، جارج ٹاؤن، ایچ اسٹریٹ کوریڈور، لوگن سرکل اور کولمبیا ہائٹس کے علاقوں کو ٹارگٹ کیا جہاں پر چوری کی وارداتوں کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی ۔ پولیس نے چوری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فرار سمیت دیگر الزامات میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تفتیش کار جرائم کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ہم مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔واقعات پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اضافی پولیس شہر میں ہے کسی کو امن خراب کرنے نہیں دیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.