vosa.tv
Voice of South Asia!

نائب صدر صفدر ہمایوں کی جانب سے چوہدری جاوید اختر کے اعزاز میں عشائیہ

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر صفدر ہمایوں نے پاکستان سے امریکہ آنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری جاوید اختر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنما،  اور کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے کوئنز  کے  مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر صفدر ہمایوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان سے امریکہ کے دورے پر  آئے ہوئے  پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری جاوید اختر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیات کے باوجود امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور پارٹی کے کارکنان و رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت نکال رہے ہیں۔تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان نے بھی چوہدری جاوید اختر کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی قیادت کو پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے  کہا کہ چوہدری جاوید اختر جیسے رہنما ہماری پارٹی کا فخر ہیں، جو دنیا بھر میں پارٹی کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری جاوید اختر نے عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور کارکنان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ان  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور اس کی قیادت ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی علمبردار رہی ہے۔تقریب کے دوران پاکستان کی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی اور پارٹی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری جاوید اخترکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر صفدر ہمایوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پارٹی کے تمام رہنما اور کارکنان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر پارٹی کی مضبوطی اور ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.