vosa.tv
Voice of South Asia!

نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کی حج 2025 کے  پہلے پلاننگ اجلاس میں شرکت

0

سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے حج 2025 کے لیے پہلے پلاننگ اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں حج سیکٹر سے تعلق رکھنے والی 60 آرگنائزیشنز سمیت شاہی خاندان کے افراد ، وزرا اور دیگر حکام موجود تھے ۔نائب گورنر مکہ نے 2025 کے حج سیزن کے لیے ٹائم لائن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے معیارات پر پورا اترے گا جس میں نئے قواعد و ضوابط، کارکنوں کی بہتر تربیت اور چیلنجز سے نمٹنے کے حل شامل ہیں انہوں نے حجاج کی خدمت کرنے والی تنظیموں اور اعلی معیاری خدمات کی فراہمی میں ان کی کاوشوں اور سپورٹ کو  سراہااجلاس میں 2025 کے پلاننگ ماڈل کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں تیاری، آپریشنل منصوبوں، خدمات کے معیار اور آپریشنل کارکردگی  اور معیار میں اضافے کے منصوبے شامل ہیں اجلاس میں اس سال حج سیزن کے لیے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.