نیویارک کے یہودی مرکز کی سیکورٹی ہائی الرٹ
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں واقع یہودی مرکز کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔سیکورٹی کے فرائض نیویارک پولیس اور یہودی رضا کار کررہے ہیں۔یہودیوں کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی نوجوان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جو صرف 20سال کا ہے اس نے7اکتوبر کو مرکز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔نیویارک بورڈ آف ربیس کے ایگزیکٹیو نائب صدر ربی جوزف پوٹاسک نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے سے روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ربی نے کہا کہ مجھے اور ساتھیوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ایک صرف20سال کا نوجوان مرکز پر حملے کی منصوبہ بندی کی ۔ایسا نہیں ہونا چائیے ۔اتنی نفرت کیوں۔یہ سمجھ سے باہر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین نیویارک پولیس موجود ہے اور ہم ایف بی آئی کی بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سازش کو ناکام بنایا ہے لیکن مرکز کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔