آئیکونک سائیکلون رولر کوسٹر کونی آئی لینڈ دوبارہ کھل گیا
نئے حفاظتی معائنہ سے گزرنے کے بعد سائیکلون کو دوبارہ کھولا گیا،23 اگست کو اچانک رک جانے کے بعد کوسٹر نے کام کرنا چھوڑ تھا
نیویارک(ویب ڈیسک)کونی آئی لینڈ کا مشہور سائیکلون رولر کوسٹر مرمت کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔23 اگست کو اچانک رک جانے کے بعد کوسٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ موٹر روم میں ایک چین سپروکیٹ میں شگاف پڑنے سے کوسٹر کو روک دیا گیا۔متعلقہ عملے کی جانب سے دو خلاف ورزیاں جاری کی گئیں۔محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ سائیکلون کا اتوار کی صبح معائنہ کیا گیا ۔لونا پارک کے آپریٹرز سائیکلون کی مرمت کے لیے کام کیا اور گزشتہ کئی دنوں سے ہم نے انہیں سواری کے لیے کئی ٹیسٹ رنز کرنے کی اجازت دی ہے۔کونی جزیرے کے لوگ اب 97 سالہ رولر کوسٹر کی سواری پر واپس جا سکتے ہیں۔