vosa.tv
Voice of South Asia!

اسکولز کے چانسلر ڈیوڈ بینکس ایف بی آئی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار  

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد نیویارک سٹی اسکولز کے چانسلر ڈیوڈ بینکس کا بھی بیان آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی تفتیش کاروں کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں وہ پہلے بھی تعاون کو تیار تھے۔جمعے کی صبح ہیملٹن ہائٹس کے گھر کےباہر اپنی منگیتر فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ کے ساتھ موجود تھے۔ اسکولز چانسلر بینکس نے کہا کہ کل نیویارک سٹی پبلک سکولز کے 1.1 ملین طلباء اور عملے کے لیے سکول کا پہلا دن تھا اور میں اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز رہتا ہوں کہ ان کا تعلیمی سال محفوظ اور خوشگوار گزرے۔ میں تصدیق کر رہا ہوں کہ میں فیڈرل انکوائری میں تعاون کر رہا ہوں اور میں اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.