کوئنز مڈ ٹاؤن ٹنل مرمت کے بعد مکمل طور پر کھل گئی
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں جمعرات کی صبح مڈ ٹاؤن ٹنل مکمل طور پر عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے ۔ہوا کچھ اس طرح کے سرنگ میں مرمتی کام جاری تھا کہ ٹھیکیدار نے غلطی سے سرنگ کے اوپری حصے میں سوراخ کر دیا، جس سے بدھ کی شام سرنگ کے اندر پانی آنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سرنگ پانی سے بھر گئی ۔اس دوران سرنگ میں موجود گاڑیوں میں سوار لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے تاہم حکام نے بروقت کارروائی کرکے لوگوں کو سرنگ سے باہر نکالا اور متعلقہ حکام کو پانی کا اخراج روکنےکی ہدایات جاری کی۔جس پر متعلقہ محکمے کے اہلکار پہنچ گئے اور بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرنگ میں کام کرتے رہے اور جمعرات کی صبح مرمت کا کام مکمل کیا اور پانی کا اخراج روکا جس کے بعد سرنگ مکمل طور پر عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ای ڈی سی کے ترجمان نے کہا کہ پانی وینٹیلیشن ڈکٹ کے ذریعے جنوب کی طرف جانے والی سرنگ کے روڈ وے میں داخل ہوا تھا جس کے بعد قایم ٹی اے اور این وائے سی ای ایم کے ساتھ ملکر کام مکمل کیا ۔یم ٹی اے برجز اینڈ ٹنلز کے صدر کیتھی شیریڈن نے کہا کہ کنٹریکٹر نے ایگزاسٹ ڈکٹ کے اوپر کاسٹ آئرن لائنر میں تقریباً 2.5 انچ کا سوراخ کیا تھا جس سے کھارا پانی ٹنل میں داخل ہو گیا اوروہ دریا میں جیو ٹیکنیکل حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی ڈرلنگ کر رہے تھے۔