vosa.tv
Voice of South Asia!

شہدائے کربلا کا چہلم، واشنگٹن میں ماتمی جلوس وائٹ ہاؤس پر اختتام پذیر

0

واشنگٹن (نمائندہ ووسا ٹی وی)شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو وائٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی چہلم امام حسین  پر اداریہ جعفریہ کے زیر اہتمام  واشنگٹن میں مرکزی ماتمی جلوس ڈوپاؤنٹ سرکل سے برآمد ہوا۔ جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ انجمنِ ذوالفقارِ حیدری میری لینڈ نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے خاتونِ جنت  بی بی زہرا کو ان کے لعل کا پرسہ پیش کیا۔جلوسِ عزاء میں نوجوانوں نے حضرت عباس علمدار کی یاد میں علمداری  بھی کی۔شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس میں نوجوان، مرد و خواتین ، بزرگ اور بچے بھی شریک تھے،کمسن بچوں نے بھی نوحہ خوانی کی۔بعد ازاں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امریکی صدارتی  رہائش گا ہ وائٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ  کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.