نیویارک میں کرایہ چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
نیویارک کے مکین ہوجائیں ہوشیار،کرایہ ادا کرنے کے پیسے نہیں،بسوں میں نہ ہوں سوار،بصورت دیگر سمن اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے ایم ٹی اے حکام نےانتباہ جاری کیا ہے کہ جو مسافر بسوں میں سفر کرتے ہیں اور کرائے کی ادائیگی کو یقینی نہیں بناتے اور بھاگ جاتے ہیں ۔ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور قانون کےت مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کرایہ چوروں کو پہلے سمن جاری کیا جائے گا ۔جس کے بعد گرفتاریاں ہوں گی۔اس حوالے میئر ایرک ایڈمز نےکہا کہ اگر آپ بس کرایوں کی ادائیگی نہیں کرتے تو آپ کو جلد ہی سمن ملنا شروع ہو جائیں گے۔ایڈمز نے ایک ریڈیو شو میں بات چیت کی اور کہاکہ بسوں میں بغیر کرائے کے سفر کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔ اب ہم ابتداء کر رہے ہیں اور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت انسپکٹرز جلد ہی کرایوں کی ادائیگی کو نافذ کریں گے۔نوٹیفیکیشن میں لکھا ہے، اگر آپ اپنا کرایہ ادا نہیں کرتے ہیں تو آپ کو بس سے باہر نکلنے کے لیے کہا جا سکتا ہے اور آپ کو سمن موصول ہو سکتا ہے۔ایم ٹی اے کا کہنا ہے کہ 48فیصد مسافر بس کا کرایہ ادا نہیں کررہے ہیں یہ تعداد جنوری کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کویڈ۔19کے دوران سب وے مسافر14فیصد ادائیگی نہیں کر تے تھے۔ایڈمز نے مزید کہا کہ لوگوں کو کیا احساس نہیں ہے ان کا جو کرایہ ادا کررہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں لوگ کرایہ ادا نہیں کررہے یہ قبول نہیں ہے۔ایڈمز نے کہا کہ اب صحیح پیغام بھیجنا ہوگا کہ آپ بس میں اپنا کرایہ ادا کریں گے،آپ اپنا کرایہ سب وے پر ادا کریں گےکیونکہ یہ ان نیویارک والوں کے لیے مناسب نہیں ہے جو کرایہ ادا کر رہے ہیں۔حکام کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایم ٹی اے نے گزشتہ ماہ نوٹ کیا کہ کرایہ چوری سے ملین ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔ایم ٹی اے کے چیئرمین اور سی ای او جانو لیبر نے کہا کہ ہم لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ کویڈ سے باہر نکل آئیں اور کرایہ ادا کریں ۔نیویارک پولیس افسران اور ایم ٹی اے آپ کو بس پر چڑھتے ہوئے دیکھیں گے اور وہ آپ کو فوراً اتار دیں گے۔پولیس افسران اور ایم ٹی اے ایجنٹ مشترکہ طور پر ایسے علاقوں کا نقشہ بنا رہے ہیں جہاں کرایوں کی ادائیگی کم ہے۔ایم ٹی اے ملازمین کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جو بغیر کرائے کے سفر کرنے والے افراد سے نمٹیں گےافسران50سے100ڈالرز تک کے سمن جاری کر سکتے ہیں۔بصورت دیگر گرفتاری بھی عمل میں لاسکتے ہیں۔