vosa.tv
Voice of South Asia!

لاش ملنے کے بعد ہوبوکن پارک عارضی طور پر بند

0

نیویارک پولیس کو چاقو مار حملہ آوروں کی تلاش

نیو جرسی(ویب ڈیسک)ہوبوکن میں ایک لاش ملنے کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔جمعرات کی صبح میکسویل پلیس پارک میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔واقعہ کے بعد نعش ہسپتال منتقل کردی گئی اور جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہو گئی ۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں جمعرات کی صبح  ٹائمز اسکوائر سب وے ٹرین میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے دونوجوانوں کو زخمی کردیا ۔جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔جہاں پر دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ  جمعرات کی صبح 6 بجکر 55 منٹ پر ہوا۔چاقو کے وار 15 سالہ اور 16 سالہ لڑکے  زخمی ہوئے  اورملزم ٹرین سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.