نیویارک پولیس کے اغواءکاروں کی تلاش میں چھاپے
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے16سالہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزمان کی تلاش میں بروکلین سمیت دیگر علاقوں کی ناکہ بندی کی اور دستیاب شواہد کی بناء پر ملزمان کے ٹھکانوں پر کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔پولیس نے عوام سے لاپتہ 16 سالہ لڑکی کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں 13 اگست کو سہ پہر 3 بجے کے قریب اس کی طرف سے ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوا۔لڑکی کو دو آدمیوں نے اغوا ء کرلیا ہے ۔پیغام لڑکی کے موبائل فون سے ہی آیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو آخری بار بروکلین کے لائن سب وے اسٹیشن پر ہی دیکھا گیا تھا۔لڑکی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا رنگ سانوالا،سیاہ بال اور بھوری آنکھیں ہیں اور قد 5 فٹ 2 انچ ہے۔اس نے سیاہ رنگ کی ہوڈی، نیلی جینز، سفید جوتے پہنے ہوئے ہیں اور گرے پرس پکڑا ہوا ہے۔