vosa.tv
Voice of South Asia!

بیک ٹو اسکول پروگرام کے تحت اسکول بیگ اور فوڈ تقسیم،بچےخوشی سے نہال

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک میں اکنا ریلیف کا بیک ٹو اسکول پروگرام جاری ہے۔کونی آئی لینڈ پر اسکول بیگز اور گروسری تقسیم کرکے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں۔اکنا ریلیف کے جاری بیک ٹو اسکول مہم کے سلسلے میں کل کونی آئی لینڈ میں بڑے پیمانے پر اسکول بیگ تقسیم کیے گئے۔ مسجد قبا فوڈ پینٹری انچارج ڈاکٹر عجب خان کی نگرانی میں 200سے زائد بچوں میں فوڈ تقسیم کئے گئے، جس میں درجنوں رضا کاروں نے حصہ لیا۔

اکنا کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ امریکا مختلف قومیتوں کے  افراد پر مشتمل گلدستہ ہے،بچوں کے چہروں پر خوشی ہمارے  لیے باعثِ تسکین ہے۔بیک ٹو اسکول پروگرام اور فوڈ پینٹری پر طویل قطار دیکھنے میں آئی،جس میں مختلف رنگ ونسل کے افراد شامل تھے۔اسکول بیگ ملنے کی خوشی میں بچوں کے چہروں پر مسکرائٹ قابل دید تھی۔اس موقع پر کونی آئی لینڈ کی معروف سماجی شخصیت اورمہمان خصوصی اسلم ڈھلن نے بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کیے اور اکنا ریلیف کی کاوشوں کو  سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیے۔نیویارک پولیس کے کمیونٹی افئیرز نے بھی تقسیم کے اس عمل میں معاونت اور ہفتہ وار فوڈ پینٹری سے بڑے پیمانے پر گروسری بھی تقسیم کی گئی۔اکنا ریلیف کے اس پروگرام میں نوجوان بزرگ اور خواتین نے ایمانی جذبے کے ساتھ رضاکارانہ کام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.