نیویارک سٹی کے جدید ترین فلوٹنگ پول کے لیے مقام کا انتخاب ہوگیا
گورنر اور مئیر نیویارک نے نئے پول کی تعمیر پر خوش اور کہا کہ لوگوں خصوصا بچوں کو تیراکی کے محفوظ مواقع فراہم کرنے کے لیے تاریخی سرمایہ کاری کی گئی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی میں جدید سوئمنگ پول کی تعمیر کے لیے مقام کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔سوئمنگ پول آبی گزرگاہ کے پر تعمیر کیا جائے گا اس حوالے سے حکام نے نئی تفصیلات جاری کی ہیں ۔جدید ترین فلوٹنگ پول لوئر ایسٹ سائڈ پر پیئر35پر تعمیر ہوگا جس کی شکل ایک پلس سائن کی طرح ہے۔جس کی تعمیر شروع ہونے جارہی ہے۔اس حوالے سے مئیر ایرک ایڈمز نے کہا کہ جدید ماڈل پر مبنی پول نیویارک کے لوگوں کے لیے تیراکی تک رسائی محفوظ طریقے سے فراہم کر سکتا ہے۔نیویارک سٹی کی آبی گزرگاہیں ہمارے اہم ترین اثاثے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف شہر بھر تاریخی سرمایہ کاری پر عوامی پول تعمیر کر رہے ہیں بلکہ نیویارک کے تمام شہریوں خصوصا بچوں کے لیے تیراکی تک مساوی رسائی کو بھی بڑھانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔مئیر ایڈمز نے مزید کہا کہ عوامی تالابوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے1 بلین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ اس موسم گرما میں مزید پول کھولے جائیں یا ہمارے ساحلوں اور تالابوں پر لائف گارڈز کی تعداد میں اضافہ ہو، ہماری انتظامیہ نیویارک کے لوگوں کوپرسکون رہنے کے اضافی طریقے دے رہی ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی گرمی کا باعث بنتی ہے۔مئیر نے مزید کہا کہ ہم نیویارک شہر میں تیراکی کے لیے مساوی وژن حاصل کرنے کے لیے گورنر ہوکل کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں اور ہم نیویارک شہر میں بچوں اور ان کے خاندانوں کو تیراکی کے لیے محفوظ جگہیں فراہم کر رہے ہیں۔اس حوالے گورنر کیتھی ہوکل نے بیان جاری کیا ہے کہ نیویارک میں تیراکی کے لیے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور ہم اپنے بچوں کو پانی میں محفوظ رہنے کا طریقہ سیکھنے میں مدد کرتے ہوئے تالابوں تک رسائی بڑھا رہے ہیں۔