vosa.tv
Voice of South Asia!

ایل آئی آر آر کے ملازمین نے خاندان کو جلنے سے بچالیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ ریل روڈ کے ملازمین ایک خاندان کے لیے فرشتہ بن کر آگئے جب خاندان جلتے ہوئے گھر میں پھنسا ہوا تھا تو اس دوران مذکورہ محکمہ کے عملہ خاندان کی مدد کے لیے جلتے ہوئے گھر میں پہنچ گیا اور خاندان کے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔جس پر خاندان کے ہر فرد نے عملے کا شکریہ ادا کیا۔لانگ آئی لینڈ ریل روڈ کا6رکنی عملہہاکس وہل پر کام کے لیے گیا اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کررہے تھے تو عملے نے فائر اسٹیشن کے قریب گھر سے دھواں نکلتے دیکھا تو عملہ فورا جلتے گھر کی طرف بھاگا اور واقعے کی اطلاع فائر فائٹر کو دی۔اس دوران ملازمین جلتے گھر کے اندر کود گئے اور پھنسے ہوئے خاندان کو بحفاظت باہر نکالا جب فائر فائٹر پہنچے تو عملے نے آگ بھجانے میں بھی مدد کی اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گھر کے پچھلے حصے سے ملبہ بھی صاف کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.