vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا کار حادثے میں ایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق

0

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 1 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

فلوریڈا:فلوریڈا میں بڑا المناک کار حادثہ رونما ہوا ہے اس حادثے میں برج پورٹ کے محافظ کے خاندان کے 9 افراد جان گنوا بیٹھے ہیں۔اور خاندان کے افراد المناک نقصان پر سوگ منا رہے ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں6 بچے بھی شامل ہیں جو فلوریڈا کی ایک نہر میں ایک ایس یو وی الٹنے سے جاں بحق ہوئے۔میئر گنیم نے اس المناک واقعے کے بارے میں بیان جاری کیا کہ بڑے دل کے ساتھ میں یہ تباہ کن خبر شیئر کر رہا ہوں کہ ہمارے پیارے حراستی عملے کے ایک رکن کو ناقابل تصور نقصان پہنچا ہے۔ ان کے خاندان کے نو افراد ریاست سے باہر ایک کار حادثے میں المناک طور پر جان سے چلے گئے ہیں۔ پوری برج پورٹ عوام کی جانب سے اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں اپنے ساتھی اور ان کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ اس گہرے دکھ سے گزر رہے ہیں،مئیر نے اپیل کی ہے کہ ہمارے عملے کی رازداری کا احترام کیا جائے۔ ان کے خاندان کو اس طرح کے لمحات میں ان کو سوگ منانے اور ٹھیک کرنے کے لیے ضروری وقت فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والا واحد زندہ بچ جانے والا شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعہ پام بیچ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ بیلے گلیڈ کے قریب نہر میں کار گرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر عملہ فورا ریسیکو کے لیے پہنچا تو نہر کے اندر سے ڈرف کار کے پہیے نظر آرہے تھے۔ پام بیچ شیرف کے دفتر کے مطابق4 متاثرین کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا اور5 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔مرنے والوں میں6 بچے شامل ہیں جن میں1 سالہ لڑکی،3 سالہ لڑکا،دو 5 سالہ لڑکے، 8 سالہ لڑکا اور 14 سالہ لڑکا شامل ہیں۔حادثے کی رپورٹ کے مطابق2 خواتین بھی جان سے گئی ہیں جن کی عمریں21،30 سال ہیں اور 56 سالہ ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.