نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی میں کیسینو(جوئے کا اڈہ)کھولنے کی تیاریاں
نیویارک(ویب ڈیسک)ناساؤ کاؤنٹی کےقانون سازوں نے کاؤنٹی میں کیسینو کھولنے کے لیز کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔اس ضمن میں حکام نے لیز کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا ہے۔جس کے بعد ناساؤ کاؤنٹی میں ممکنہ کیسینو کے منصوبوں کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔لاس ویگاس سینڈز اب ناساؤ کولیزیم کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔کیسینو(جوئے بازی اڈوں) کے آغاز سے پہلے ابھی بھی رکاوٹیں درپیش ہیں جن میں نیویارک ریاست سے گیمنگ لائسنس کی منظوری بھی شامل ہے۔حکام نے کاؤنٹی میں کیسینو کھولنے کے لیے ووٹ تو دیدیا ہے لیکن کمیونٹی کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ۔کمیونٹی کا کہنا ہے کہ کیسینو کھولنے کے لیے 18-1 کی منظوری کا ووٹ شرمناک ہے ۔یہ لیز سیاست میں پیسے کی طاقت لائے گی اور ناساؤ کاؤنٹی کے لیے ایک خطرناک مثال ہے۔