vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک ٹائمز اسکوائر پر حماس اور اسمعیل ہنیہ کی تصاویر اور جھنڈے لہرادئیے گئے

0

معاملہ بڑھتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین حامی مظاہرین کے درمیان توں توں،میں میں پر چلا گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن ٹائمز اسکوائر پر فلسطین کے حامی مظاہرین بڑی تعداد میں پہنچ گئے ۔ایک حملے میں جاں بحق ہونے والے اسمعیل ہنیہ کی تصاویر اور حماس کے جھنڈے پکڑے ہوئے تھے۔کچھ مظاہرین نے حزب اللہ کے جھنڈے پکڑے ہوئے تھے۔مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی جو کہ حماس،اسمعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے حوالے سے تھی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکا اسرائیل کی مدد بند کرئے اور اسے دی جانے والی امداد ختم کی جائے۔دوسری جانب فلسطین اور اسرائیل حامی مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی  بھی ہوئی۔اس دوران دونوں جانب سے مظاہرین ایک دوسرے پر اسپرے کررہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.