vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی تقریب سالگرہ

0

بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں پی پی پی یو ایس اے کے اہم رہنماؤں،کارکنان اور آصف علی زرداری کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نیویارک(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پاکستان کے صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی نیویارک میں69ویں سالگرہ منائی گئی، تقریب میں کیک کاٹا گیا اور صدر زرداری کی سیاسی خدمات اور پارٹی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی جانب سے نیویارک کے علاقے بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ  آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں پی پی پی یو ایس اے کے اہم رہنماؤں،کارکنان اور آصف علی زرداری کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے چیرمین پاکستان مسلم لیگ ن وزیر آباد چودھری امتیازاحمد چٹھہ اور پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما جاوید اختر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری امتیازاحمد چٹھہ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری میں کام کرنے کی جتنی صلاحیت ہے امید ہے کہ وہ تیسری مرتبہ بھی ملک کے صدر بنیں گے۔سینئیر رہنما پی پی پی  جاوید اختر کا کہنا تھا کہ  آصف علی زرداری انتہائی وضع دار شخصیت ہیں جو لوگوں کو بہت عزت دیتے ہیں یہاں تک کہ اپنے دشمنوں سے بھی کبھی انتقام نہیں لیا۔اس موقع پر پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ہمیشہ حق و سچ پر رہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں مرد حر کہا جا تاہے اور ہم اس مرد حر کے ساتھی ہیں جنہوں نے شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ کا علم ہاتھ میں تھاما اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی نیو یارک  کے صدر ظفر چٹھہ ،سینئیر رہنما پی پی پی  جمشید گجر اور سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا صدر منتخب ہونا وقار کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے،آصف علی زرداری نے جس طرح مصائب و مشکلات کا سامنا کیا ، اس کی مثال نہیں ملتی۔شرکاء  دوران تقریب جئے بھٹو کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور معززین نے  اپنی  تقاریر میں زرداری کی قیادت، ان کی سیاسی بصیرت اور پی پی پی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے زرداری کی جدوجہد، قربانیوں اور ملک کی بہتری کے لیے کیے گئے کاموں پر روشنی ڈالی۔تقریب میں شرکاء نے  آصف زرداری کے لئے لکھی گئی  اپنی نظمیں اور غزلیں  بھی پیش کیں۔آخر میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس پر زرداری کی تصویر اور پی پی پی کے پرچم کے رنگ نمایاں تھے۔یہ تقریب نہ صرف آصف  زرداری کی سالگرہ منانے کے لیے تھی بلکہ اس کا مقصد پی پی پی کے اراکین اور حمایتیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا بھی تھا تاکہ وہ اپنی وابستگی اور حمایت کا اظہار کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.