vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیلاس چڑیا گھر نے ڈالر ڈے پر داخلہ فیس1ڈالر کردی

0

چڑیا گھر میں آج جمعرات کو ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ،ڈالر ڈے کے موقع پر شہری ایک ڈالر میں نمکین چیزوں اور مشروبات بھی لطف اندوز ہوں گے

ڈلاس(ویب ڈیسک)ڈیلاس چڑیا گھر نے جمعرات آج ڈالرز ڈے کے موقع پر خصوصی ڈیلز شہریوں کے لیے متعارف کرائی ہیں۔توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ہزاروں لوگ آج جمعرات کو ڈیلاس چڑیا گھر میں جمع ہوں گے۔انتظامیہ سالانہ پروموشن موسم گرما میں کررہی ہے۔ چڑیا گھر نے انتظامیہ نے 18 جولائی اور 6 اگست کو داخلہ فیس کم کر کے صرف ڈالر1 کردی ہے۔اس موقع پر انتظامیہ نے شہریوں کو موسم گرما میں گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا بھی اہتمام کیا ہے اور ساتھ نمکین اشیاء کھانے کے لیے رکھی ہیں یہ سب کچھ صرف 1ڈالر میں دستیاب ہوگا ۔ڈیلاس چڑیا گھر ڈالر ڈے وہ ہے۔جب انتظامیہ چڑیا گھر میں داخلہ فیس کم کردی جاتی ہے ۔یہ ایک سالانہ تقریب ہے جس میں کھانے پینے کی اشیاء پر مکمل چھوٹ حاصل ہوتی ہے ۔مہمان چڑیا گھر کے تمام مقامات جیسے ڈیسٹینیشن ڈائنوسار، ورچوئل رئیلٹی کا تجربہ وائلڈ ایکسپلورر، پرندوں اور زرافے کو کھانا کھلانے سمیت تریحی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ڈیلاس چڑیا گھر کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے30ملین ڈالرز درکار ہیں۔اس رقم کا بندوبست کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ڈالر ڈے کا پہلا دن جمعرات 18 جولائی  ہے اور چڑیا گھر صبح 8 بجے سےشام 5 بجے  تک کھلا رہے گا۔ دوسرا دن 6 اگست کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.