جے ڈی وینس ٹرمپ کے جانشین مقرر
نائب صدارتی امیدوار جے ڈی اعلی تعلیم یافتہ،ایڈیٹر اور ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں،ٹیکنالوجی اور مالیات میں مہارت رکھتے ہیں
دی ہل(ویب ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدارتی امیدوار کے لیے جے ڈی وینس کا انتخاب کیا ہے۔ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد اور بہت سے دوسرے لوگوں کی زبردست صلاحیتوں پر غور کیا جس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سب سے موزوں شخص سینیٹر جے ڈی وینس ہے۔ڈی جے وینس میرین کور میں اعزازی طور پر خدمات دے چکے ہیں، دو سال میں اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، سما کم لاؤڈ، اور ییل لاء اسکول کے گریجویٹ ہیں۔ڈی جے دی ییل لا جرنل کے ایڈیٹر کے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ییل لا ویٹرنز ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ جے ڈی کی کتاب Hillbilly Elegyکے مصنف ہیں یہ کتاب بڑی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے اور اس کتاب سے فلم بھی بن چکی ہے ۔جے ڈی کا ٹیکنالوجی اور مالیات میں بہت کامیاب کاروباری کیریئر رہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ جے ڈی بطور نائب صدر ہمارے آئین کے لیے لڑتا رہے گا، ہمارے فوجیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے میں میری مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔