vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلز پارٹی امریکا کاچیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوک کے انتقال پر دکھ کا اظہار

0

نیویارک(ویب ڈیسک)پی پی پی امریکا کے صدر محمد خالد اعوان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوک کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  نذیر ڈھوک کی غیر متزلزل وابستگی اور پارٹی کے لیے کئی دہائیوں کی خدمات تاریخ کے گوشوں میں لکھی ہوئی ہیں۔ کالم نگار کے طور پر اپنے پورے کیرئیر میں نذیر ڈھوک نے جمہوریت کے دشمنوں کو بے خوفی سے بے نقاب کیا، جہاں کہیں بھی ناانصافی اور بدعنوانی چھپی ہوئی تھی انہیں اجاگر کیا۔ مشکلات اور قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وہ جمہوری اصولوں کے دفاع میں پرعزم رہے اور پیپلز پارٹی کے نظریات کے لیے اٹل لگن کے جذبے کو مجسم بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نذیر ڈھوک  کا شمارمحترمہ بے نظیر بھٹو کے پرجوش حامیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مشکل وقت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ ان کا جانا پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اور پیپلز پارٹی سچے سپاہی سے مھروم ہو گئی ہے۔پیپلز پارٹی امریکا  اس مشکل وقت میں نذیر ڈھوک کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ  گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.