vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں جعلی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس اور ایم ٹی اے مشترکہ طور پر نیویارک  شہر  میں جعلی نمبر پلیٹوں ٹول چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انٹر ایجنسی آپریشنز میں 274 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور 63 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اداروں نے کوئنز مڈ ٹاؤن ٹنل، ولیمزبرگ برج، آر ایف کے برج اور برونکس وائٹ اسٹون برج  پر کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے جو ٹول کی ادائیگی کے بغیر، جعلی دستاویزات، نمبر پلیٹس  چل رہی تھی ۔اداروں نے  معطل شدہ لائسنس والے افراد کی بھی گاڑیاں ضبط کی ہیں ۔رواں سال   اداروں نے 1,540 گاڑیاں ضبط، 339 گرفتاریاں اور 12,007 سمن جاری کیے۔ ڈرائیوروں پر 12.5 ملین ڈالرز سے زائد کا واجب الادا ٹول اور فیس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.