نیوجرسی میں1بلین ڈالرز کی لاٹری کا حق دارغیرحاضر
اعلان ہونے کے بعد لوگوں نے چھوٹے انعامات وصول کرلیے لیکن میگا انعام جتنے والا منظر عام پر نہ آسکا
نیوجرسی(ویب ڈیسک) نیو جرسی کی سال کی دوسری سب سے بڑی لاٹری جیک پاٹ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔جس میں میگا انعام 1.13بلین ڈالرز کا نکلا ہے ۔مذکورہ انعام کی ٹکٹ وصول کرنے والا غائب ہے ابھی میگا جیک پاٹ وصول کرنے نہیں آیا جبکہ میگا جیک پاٹ کا ٹکٹ26مارچ کو نیپچون میں شاپرائٹ لیکورز پر فروخت ہوا۔ نیو جرسی کے دوسرے باشندوں نے چھوٹے انعامات جیتے اور انعامات وصول کرلیے ہیں ۔ نیو جرسی لاٹری کے قوانین جیتنے والوں کو گمنام رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔