vosa.tv
Voice of South Asia!

یہودیوں سے نفرت پر مبنی مسیج بھیجنا کولمبیا یونیورسٹی کے 3منتظمین کو مہنگا پڑگیا

0

انتظامیہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تینوں منتظمین کو عہدوں سے فارغ کردیا ہے

 نیویارک(ویب ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہودیوں سے نفرت پر مبنی مسیجر بھیجنے والے یونیورسٹی کے3منتظمین کو عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفق نے  کہا ہے کہ واقعہ ناقابل قبول اور انتہائی پریشان کن ہے ۔ ہماری یہودی برادری کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال ٹھیک نہیں ہے ۔ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فارغ ہونے والوں میں  کرسٹین کروم جوانڈرگریجویٹ کے ڈین ہیں ۔ میتھیو پٹاشنک جو  طالب علم اور خاندان کی مدد کے لیے ایسوسی ایٹ ڈین ہیں  اور سوسن چانگ کم جو وائس ڈین اور چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر تھے۔مذکورہ افراد کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے اب وہ کبھی اپنے عہدوں پر واپس نہیں آئیں گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.